نوشہرہ میں سکول کی بس

نوشہرہ میں سکول کی بس الٹنے سے 2بچے زخمی

ویب ڈیسک: نوشہرہ کی تحصیل پبی میں سکول کی بس الٹنے سے 2بچے زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تحصیل پبی میں سینا پبلک سکول کے مقام پر پیش آیا جہاں سکول بس الٹنے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہو گئے ۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں صابر عمر 10سال سکنہ واپڈا ٹائون اور شاہ زیب عمر 9سال سکنہ واپڈا ٹائون شامل ہیں ۔
ریسکیو 1122میڈیکل ٹیموں موقع پر پہنچ کر زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بع پبی ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور :لبنان پر بمباری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،شہیدحسن نصراللہ کو خراج عقیدت