مکان کے تنازعہ پر فائرنگ

پشاور میں مکان کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ ،نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور میں مکان کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق فریقین کے درمیان تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود اندرون لاہوری گیٹ محلہ مصطفی جی بابا میں مکان کا تنازعہ چلا آرہا تھا ۔
آج صبح فریقین میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم عمران ولد عبدالماجد ساکن لاہوری گیٹ نے فائرنگ کرکے 26سالہ محمد یاسین ولد شیر زمان ساکن اندون لاہوری گیٹ کو شدید زخمی کردیا ۔
فائرنگ کے نتیجے زخمی یاسین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
مقتول کے بھائی محسن خان ولد شیر زمان نے ایل ار ایچ پولیس کو بتایا کہ میں بمہ مقتول بھائی جائے وقوعہ پر موجود تھا کہ ملزم نے بہ ارادہ قتل ہم پر فائرنگ کی ۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اور انویسٹی گیشن سٹاف نے فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرم :قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد فریقین کے درمیان سیز فائر