میٹرک سالانہ امتحان دوم

پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان دوم کا شیڈول جاری کردیا

ویب ڈیسک: پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان دوم کا شیڈول جاری کردیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق میٹرک کا سالانہ امتحان دوم 2اکتوبر 2024سے شروع ہوگا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ5ستمبر تک نارمل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔
امیدوار 9ستمبر تک لیٹ فیس، 13 ستمبر تک ڈبل فیس اور 18 ستمبر تک ٹرپل فیس کے ساتھ فارم جمع کر سکتے ہیں ۔
اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم کے لئے2200اور دہم کے لئے2600روپے نارمل فیس مقرر کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں، سرفراز بگٹی