12افراد کی نماز جنازہ

دیربالا :جاں بحق 12افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: دیربالا میں مکان پر تودہ گرنے کے نتیجے میں جاں بحق 12افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
ایک ہی خاندان کے 12افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
نماز جنازہ کے موقع پر علاقے کی فضا سوگوار جبکہ ہر آنکھ آشکبار تھی ۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاں بحق افراد کے ورثاء میں امدادی چیکس بھی تقسیم کئے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر دیر نوید اکبر نے جاں بحق افراد کے ورثاء کو مجموعی طورپر ایک کروڑ بیس لاکھ کے چیکس حوالے کئے ۔
واضح رہے کہ دیر بالا کے علاقہ پاتراک میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12افراد ملبے دب کر جاں بحق ہو گئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  پروفیسر جہانزیب چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ تعینات