300ارب روپے کی کٹوتی

وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 300ارب روپے کی کٹوتی

ویب ڈیسک: حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 300ارب روپے کی کٹوتی کر دی جس کے بعد ترقیاتی پروگرام 1100 ارب روپے کا ہوگا۔
250ارب کی کٹوتی صنعتی شعبے کو ریلیف کے لیے اور 50 ارب روپے کی پی ایس ڈی پی کٹوتی 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لیے کی گئی۔
دستاویز کے مطابق نجی شراکت داری کے ذریعے 400ارب روپے کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔
ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر بھی 50 ارب روپے کی کٹوتی کر دی گئی اور سپارکو کے ترقیاتی بجٹ میں 11ارب 50 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔
وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی بجٹ میں 75 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی، نیشنل ہائی وے کے ترقیاتی بجٹ میں 19 ارب روپے سے زیادہ کی کٹوتی کی گئی جبکہ این ٹی ڈی سی اور پاور ڈویژن کے ترقیاتی بجٹ میں 71 ارب روپے سے زیادہ کی کٹوتی کر دی گئی۔
وزارت آئی ٹی کے ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب روپے اور وزارت منصوبہ بندی کے ترقیاتی بجٹ میں بھی 8 ارب روپے کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب 20 کروڑ روپے اور وزارت قومی صحت کے ترقیاتی بجٹ میں 2 ارب 25 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی۔
صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی بجٹ میں 40 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل63اے نظر ثانی کیس کی سماعت غیر قانونی ہے،جسٹس منیب اختر