بنوں میں روڈ ایکسیڈنٹ

بنوں میں روڈ ایکسیڈنٹ، تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں روڈ ایکسیڈنٹ کے دوران تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بنوں میں لنک روڈ پر دو موٹر کاریں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئیں، اس تصادم کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
حلال چوک ڈومیل کے مقام پر پیش آنے والے حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کے فوری بعد نعشیں اور زخمی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ ضلع بنوں میں روڈ ایکسیڈنٹ کے دوران تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، نعشیں اور زخمی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دہشتگردی:چین روس اور ایران کی پاکستان کے موقف کی تائید