عوام کو سستے انصاف کی فراہمی

عوام کو سستے انصاف کی فراہمی قابل ستائش ہے، قاسم علی خان

ویب ڈیسک: سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے پشاور میں قائم تمام ڈی آر سیز چیئرمین کیساتھ خصوصی ملاقات میں ان کی کارکردگی کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ ڈی آر سیز سے عوام کو سستے انصاف کی فراہمی قابل ستائش ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں رسم و رواج کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی آر سی مراکز قائم کے گئے ہیں، جن کے خاطر خواہ نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔
ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے تمام ڈی آر سیز چیئرمین کیساتھ خصوصی ملاقات میں کہا ہے کہ ڈی آر سیز سے عوام کو سستے انصاف کی فراہمی قابل ستائش ہے۔
سی سی پی او سے ملاقات کرنے والے ڈی آر سیز میں چیئرمین گلبرگ ڈی آر سی عبد الطیف، ڈاکٹر فرید، بریگیڈئیر ریٹائرڈ سلیم اشرف، پروفیسر ریٹائرڈ اظہار خان، مس شگفتہ خالق اور ملک عمران اسحاق نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی آر سیز ممبران نے سی سی پی او قاسم علی خان کو سمن کی بروقت تعمیل سمیت دیگر چند تجاویز بھی پیش کیں۔
اس موقع پر سی سی پی او نے ڈی آر سیز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سیز کے ذریعے مظلوم عوام کو سستے انصاف کی فراہمی قابل ستائش عمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں کے قیام کی وجہ سائلین کو ان کی دہلیز پر سستا اور فوری انصاف میسر ہو رہا ہے۔
سی سی پی او نے ڈی آر سیز سے ملاقات میں مزید کہا کہ فریقین کے درمیان باہم رضامندی سے تصفیہ کرنا کمیٹیوں کی کامیابی کی زندہ مثال ہے۔
یاد رہے کہ پشاور میں قائم ڈی آر سیز کے ذریعے اب تک 4493 افراد کے تنازعات خوش اصلوبی اور فریقین کی باہمی رضا مندی سے حل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی قیادت کا رابطہ ، ملاقات طے