برے وقت میں چھوڑ کر جانےوالوں

برے وقت میں چھوڑ کر جانےوالوں کی پارٹی میں جگہ نہیں،عمران خان

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برے وقت میں چھوڑ کر جانےوالوں کی پارٹی میں جگہ نہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ برے وقت میں جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے ان کی اب پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، جن لوگوں پر فیملی سمیت تشدد کیا گیا ان کی تعداد کم ہے۔
انہوں نے نام لئے بغیر کہا کہ مجھے معلوم ہے سب کچھ کہ برے وقت میں کون پارٹی چھوڑ گیا اور کون ساتھ رہا۔
انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہنا کہ اچھے وقتوں میں جو پیش پیش ہوا کرتے تھے برے وقت میں یکدم ساتھ چھوڑ گئے، اب برے وقت میں چھوڑ کر جانے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے برے وقت میں تشدد برداشت کیا لیکن ساتھ نہیں چھوڑا وہ تسلی رکھیں، میں سب جانتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ حکمران پہلے ہم پر دباو ڈال رہے تھے کہ دہشتگردی ہمارے سیٹلمنٹ پلان کا حصہ ہے، اب سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی سمیت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی دہشت گردی، کچے، بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بڑھتے جرائم کے ہوتے ہوئے کون ملک میں سرمایہ کاری کرے گا۔
بانی چیئرمین نے کہا کہ ملکی آمدن کوئی نہیں جبکہ قرض بڑھ رہا ہے۔ ملک تباہی کی جانب جا رہا ہے، دوسری جانب دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جعلی الیکشن سے ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو رہے ہیں۔
یاد رے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برے وقت میں چھوڑ کر جانےوالوں کی پارٹی میں جگہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  پارٹی کارکنوں پر شیلنگ کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت عدالت جائے گی، بیرسٹر سیف