مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس

مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس طلب، اہم ملکی امور زیربحث

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اور اس دوران ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال زیربحث آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا ہے۔
ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز کے علاوہ وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ بھی شریک ہوں گے۔
ن لیگ کے ہنگامی اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس میں‌ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال زیربحث آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پروفیسر جہانزیب چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ تعینات