مہانڈری پل کی مرمت

مہانڈری پل کی مرمت، شاہراہ کاغان دوسرے روز بھی بند

ویب ڈیسک: مہانڈری پل کی مرمت کے باعث شاہراہ کاغان دوسرے روز بھی بند رہا۔
تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ کے تفریحی مقام مہانڈری میں سیلاب کے باعث پل بہہ گیا تھا جس کی مرمت کا کام جاری ہے، مرمتی کام جاری رہنے کے باعث شاہراہ کاغان دوسرے روز بھی ٹریفک کےلئے بند رہا۔
مہانڈری پل کی بندش سے ناران میں محصور غیر ملکی سیاحوں کو کے ڈی اے نے ریسکیو کر کے انہیں پل عبور کروا دی۔
یاد رہے کہ ان 8غیر ملکی سیاحوں کو مشیر سیاحت ذاہد چن زیب اور ڈی جی کے ڈی اے کی ہدایت پر ریسکیو کیا گیا۔
یاد رہے کہ ناران میں محصور غیر ملکی سیاحوں کا تعلق پرتگال سے بتایا جا رہا ہے۔ ان غیر ملکی سیاحوں کو آج وطن واپس لوٹنا تھا۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ پل کی مرمت کے بعد شاہراہ کاغان کل تک بحال ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس