سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار

غزہ بچاو مہم کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار

ویب ڈیسک: غزہ بچاو مہم، سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار، اسلام آباد پولیس نے متعدد شرکا کو بھی حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر کو اہلیہ سمیت اسلام آباد میں غزہ بچاو مہم کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مشتاق احمد کو ڈی چوک سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے سربراہ غزہ بچاؤ مہم اور ان کی اہلیہ کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔
غزہ مارچ کے متعدد شرکا کودفعہ 144 کیخلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے۔
22 جون کو وفاقی وزیر داخلہ سے سابق سینیٹر کی ملاقات کے بعد 41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو غزہ بچاو مہم کے دوران اہلیہ و دیگرکارکنان سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مردان: شنکر یحییٰ جدید سلنڈر دھماکے میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق