ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت حراست میں لیے گئے غزہ مارچ تمام شرکاء کو رہا کر دیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ دوبارہ ایسا نہ کرنے کی تحریری ضمانت پر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت سیو غزہ موومنٹ کے افراد کو رہا کر دیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے غزہ مارچ کے متعدد شرکا کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔
اس سے قبل 22 جون کو وزیر داخلہ محسن نقوی سے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی ملاقات ہوئی تھی ۔
ملاقات کے بعد اسلام آباد میں 41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments