مردان میں ایک شخص قتل

مردان میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

ویب ڈیسک: مردان میں زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مردان کے علاقہ گوجر گڑھی میں پیش آیا جہاں زبانی تکرار پر ملزم حمید اللہ نے فائرنگ کرکے لعل زادہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
ریسکیو ٹیم نے پولیس کی نگرانی میں مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردیئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد