امریکہ بس حادثے کا شکار

امریکہ میں مسافر بس حادثے کا شکار : 7افراد ہلاک،درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: امریکہ میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مسیسپی کے شہر وِکسبرگ میں پیش آیا، جہاں ایک بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 7افراد موقع پر ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔
انتظامیہ کے مطابق بس درجنوں مسافروں کو لے کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ بس سڑک سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔
حادثے میں 7 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مرنے والوں میں ایک 6 سالہ بچہ اور ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جبکہ بس میں زیادہ تر مسافر لاطینی امریکا سے تعلق رکھتے تھے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیس، پشاور ہائیکورٹ کے طلب کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پیش