کشمیریوں کی حمایت جاری

صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
اپنے پیغامات میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی تحریک آزادی کے معتبر نام کے طورپر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کا کہنا تھا کہ ہم سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیدعلی گیلانی کشمیری تحریک کے عظیم رہنما تھے، سید علی گیلانی کا عوام کے حق خودارادیت پرپختہ یقین تھا اور انہوں نے پوری زندگی اس مقصد کے لیے وقف کر دی۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور سید علی گیلانی کی خودارادیت کی جدوجہد کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قید وبند کی تکالیف، صعوبتیں سید علی گیلانی کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم ناراض، حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظریانی کا عندیہ