مذاکرات ہونے چاہئیں

سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں،یوسف رضا گیلانی

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی ڈائیلاگ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مفاد میں تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو سیاسی جماعتوں کے مذاکرات کی سربراہی کرنی چاہیے،وہ اقدام اٹھائیں اس وقت ٹیم کے کپتان وزیراعظم ہیں ۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذاکرات کیے ہیں، ہم نے اپوزیشن میں نوازشریف سے بات کی، چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوئی فیصلہ کریں گے تو نیشنل سکیورٹی اور قومی معاملات پر ان کا ساتھ دیں گے، ون پوائنٹ ایجنڈے پر ملک کی سکیورٹی اور تحفظ کیلئے تمام جماعتوں کو اختلافات بھلا کر ایک ہونا ہوگا۔
چیئرمین سینٹ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے پرانی وابستگی ہے، مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، ہم چاہتے ہیں مل کر ملک اور قوم کی خدمت کریں، ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر عوام کیلئے کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ معاشی ترقی کا انحصارپالیسیوں کے تسلسل میں ہے، ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آپ کسی لیڈر سے اختلاف کرسکتے ہیں پاکستان سے نہیں، مجھ سمیت کسی سے بھی اختلاف کرسکتے ہیں مگر ملک سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا،
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اور سکیورٹی فورسز اپنا آج آپ کے مستقبل پر قربان کررہی ہیں،ہمسایوں سے گزارش کروں گا پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان کسی سے لڑنا نہیں چاہتا مگرپاکستان پر کسی قسم کا حملہ ہوا تو قوم مل کر جواب دے گی۔
پاکستانی عوام چاہتے ہیں ملک پھلے پھولے، ملک کو مضبوط رکھنے کیلئے بنایا ہے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا 6وزارتیں ،ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان