بنوں میں پولیس اہلکارقتل

بنوں میں ٹارگٹ کلنگ ، پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقہ منڈان کی حدود میں پیش آیا جہاں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار اللہ یار کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس نے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
مقتول پولیس اہلکار تھانہ سٹی میں رائیڈر انچارج تھے ۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ 4بھائیوں کا کیس،عدالت کاایس ایچ اوکوقرآن پرحلف اٹھانےکاحکم