بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کے بعد

بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی

ویب ڈیسک: بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جعفرآباد اور نصیر آباد میں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے۔
شدید بارشوں کے بعد جعفرآباد اور نصیر آباد میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ، ایسے میں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔
بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کے بعد درپیش سیلابی صورتحال میں نصیرآباد کے متاثرہ علاقوں میں تین روز سےغذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کے ساتھ طبی صورتحال بھی دگرگوں ہے۔
علاقے میں علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ادھر جھل مگسی میں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سے دیگر علاقے بھی متاثر ہو رہے ہیں، قلعہ عبداللہ کی ماچکہ ندی بپھر گئی۔
قلعہ عبداللہ کی ماچکہ ندی میں طغیانی کے باعث باغات، فصلیں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں کئی سڑکیں، پُل اور گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے۔
سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کے بعد زیارت کوئٹہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ سبی سے آنے والی گاڑی بیجی ندی میں بہہ گئی جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جعفرآباد اور نصیر آباد میں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔
اس دوران بعض‌ علاقوں سے سیلابی ریلے میں‌لوگوں‌کے گھر اور پل و سڑکیں بھی بہہ گئیں.

مزید پڑھیں:  جہاں حکم ملے گا وہیں جلسہ کرینگے، یہ گولیاں ہمارا مقصد تبدیل نہیں کرسکتیں