ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو طلب

ویب ڈیسک: ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس منعقد کیا جائیگا۔
4 ستمبر (بروز بدھ) کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں علماء کرام ، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔
زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ربیع الاوّل میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت کا جشن منایا جاتا ہے۔
نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی خوشی میں ملک بھر میں مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔
اس خوشی میں بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کئے جاتے ہیں۔
ربیع الاوّل کے بابرکت مہینے کے دوران مختلف مقامات پر درود و سلام کی محافل کا خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی شہادت سے عدم استحکام مزید بڑھے گا: پاکستان