یونیورسٹی آف لکی مروت میں غیرقانونی

یونیورسٹی آف لکی مروت میں غیرقانونی بھرتیاں ہو رہی ہیں، تحصیل میئر

ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف لکی مروت میں مستقل بھرتیوں کے ٹیسٹ پر یونیورسٹی ملازمین اور علاقہ مشران آمنے سامنے آ گِے۔ علاقہ مشران اور طلبہ رہنماوں نے اس سلسلے میں بھرپور احتجاج کیا۔ تحصیل میئر ذیشان خان نے کہا کہ یونیورسٹی آف لکی مروت میں غیرقانونی بھرتیاں ہو رہی ہیں۔
علاقہ مشران اور طلباء رہنماوں کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔
تحصیل میئر ذیشان خان کا کہنا تھاکہ وی سی اور رجسٹرار یونیورسٹی آف لکی مروت میں غیرقانونی بھرتیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وی سی نے پہلے سے ہی تمام سیٹیں فروخت کر رکھی ہیں۔
حنیف ٹائیگر طلباء رہنما کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ایچ ای ڈی اور ایچ ای سی کو اس بھرتی کا علم ہی نہیں۔ ٹیسٹ کیلئے ایک برائے نام ٹیسٹنگ کمپنی کو ہائر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ رجسٹرار خود امیدوار ہے اور بھرتی کمیٹی کا ممبر بھی ہے۔ ہم صرف میرٹ پر بھرتی چاہتے ہیں۔
یونیورسٹی میں بھرتی کے معاملے پر جامعہ ملازمین اور علاقہ مشران نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ یونیورسٹی ملازمین کی جانب سے بھی علاقہ مشران کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
ملازمین نے کہا کہ علاقہ مشران یونیورسٹی آف لکی مروت میں سیاسی مداخلت سے باز آ جائیں۔ سیاسی مداخلت سے پہلے بھی یونیورسٹی کو کافی نقصان پہنچا۔
یونیورسٹی ملازمین نے غیر قانونی بھرتی مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ وی سی اور رجسٹرار میرٹ پر یقین رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف مستعفی