وزیرداخلہ کی پنجاب پولیس کو شاباش

دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر وزیرداخلہ کی پنجاب پولیس کو شاباش

ویب ڈیسک: دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر وزیرداخلہ کی پنجاب پولیس کو شاباش، تفصیلات کے مطاق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ ان کی اس کارکردگی پر ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
میانوالی میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تھانہ عیسیٰ خیل کی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں نے جرات کا مظاہرہ کیا اور دہشتگردوں کو مار بھگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں چھپ کر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پولیس نے دندان شکن جواب دیا جو انہیں یاد رہے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دلیری کو سراہتا ہوں۔
محسن نقوی نے کہا کہ رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو دندان شکن جواب دینے پر پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر وزیرداخلہ کی پنجاب پولیس کو شاباش دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اب کی بار بھی پنجاب پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا پنجگور واقعے کا نوٹس، رپورٹ مانگ لی