انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی گروہ

بھارتی سازش بے نقاب،لاہور سے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی گروہ گرفتار

ویب ڈیسک: پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی سازش بے نقاب ،انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک گرفتار کرلیا
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹنے میں ملوث تھا جس نے سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے۔
لاہور سے پکڑا گیا گروہ جعلی دستاویزات اپنے پرنٹنگ پریس میں بناتا تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ لاہور سے گرفتار نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے، مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث ہیں، دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک پکڑنے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی ایکو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کامیاب آپریشن انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں اہم سنگ میل ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا انسانی اسمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھیں جائیں گے، انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد علی خامنہ ای کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی