نائیجیریا میں آئل ٹینکر پھٹنے

نائیجیریا میں آئل ٹینکر پھٹنے سے 48 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: نائیجیریا میں آئل ٹینکر پھٹنے سے 48 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وسطی نائیجیریا کی ریاست بینومیں آئل ٹینکربے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر پھٹ گیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آگ پکڑ لی، اس حادثے میں 48 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وسطی نائیجیریا میں آئل ٹینکر ایک گاڑی سے ٹکرایا اور دھماکہ ہو گیا، آئل ٹینکر مسافروں اور مویشیوں کو لے کر جانے والی ایک گاڑی سے ٹکرایا اور اس حادثے کے نتیجے میں دیگر کئی گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔
ذرائع کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ وسطی نائجیریا کے گاؤں اہمبے میں پیش آیا، اس سلسلے میں مزید بتایا گیاہے کہ پیٹرول سے بھرا ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے باعث ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور یہ آتشزدگی اس قدر خوفناک تھی کہ اس نے پلک جھپکتے میں علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ایجنسی ترجمان کے مطابق حادثے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور زخمی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، دوسری جانب مقامی انتظامیہ جائے حادثہ صاف کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
گزشتہ برس اکتوبر میں بھی نائیجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں تیل کی پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ نائیجیریا میں آئل ٹینکر پھٹنے سے 48 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر وحشیانہ بمباری، 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید