خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور توسیع

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کی سمری گورنر نے واپس کردی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور توسیع سے متعلق سمری گورنر نے واپس کردی۔ اس حوالے سے وجہ بھی بتا دی گئی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے سمری واپس کرنے کی وجہ چھٹے مشیر کی تقرری بتائی گئی ہے جس کی آئین میں گنجائش نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کے حوالے سے سمری تقریبا 12روز قبل گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کی گئی تھی جس پر دو ہفتوں یعنی 14روز میں گورنر نے جواب دینا تھا۔
کسی بھی قسم کا جواب نہ دینے کی صورت میں سمری منظور تسلیم کرلی جاتی تاہم گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کی جانب سے ارسال سمری پر اعتراض لگا کر اسے واپس کردیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے سمری پر لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 130کے تحت وزیر اعلیٰ کو صرف 5 مشیر رکھنے کی اجازت ہے جبکہ سمری میں چھٹے مشیر کی تقرری کی بات کی گئی ہے جو خلاف آئین ہے۔
ان کی جانب سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس وجہ سے سمری واپس کردی گئی ہے، مردان سے تعلق رکھنے والے احتشام خان کو کابینہ میں بطور مشیر شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی جبکہ پہلے ہی کابینہ میں 5مشیر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور توسیع سے متعلق سمری گورنر نے واپس کردی۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کی سازش تیار کی تھی ،بیرسٹر سیف