سوڈان جنگ میں 20ہزار سے زائد

سوڈان جنگ میں 20ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کو تشویش

ویب ڈیسک: سوڈان جنگ میں 20ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت پر اقوام متحدہ تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سوڈان میں 16 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ و جدل میں اب تک 20 ہزار سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی افریقہ میں واقع ملک کو تباہ کرنے والا یہ تنازع بہت بڑا نقصان ہے۔
ٹیڈروس ادھانوم گیبریس نے پریس کانفرنس کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا اعلان کیا، یاد رہے کہ یہ شہر فوج کی حمایت یافتہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا ہیڈ کوارٹرز ہے۔
دو روزہ دورہ سوڈان کے اختتام پر انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے، موجودہ صورتحال میں سوڈان ایک طوفانی بحران کا شکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تباہی کی حد چونکا دینے والی ہے، تنازعات کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔
سوڈان اپریل 2023 میں اس وقت افراتفری کا شکار ہوگیا جب فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان کشیدگی کا لاوا پھٹ پڑا اور فریقین نے کھلی جنگ شروع کردی۔
تنازع نے دارالحکومت خرطوم اور دیگر شہری علاقوں کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ، اس جنگ سے شہری بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے اور صحت کی دیکھ بھال کا پہلے سے ہی خستہ حال نظام مزید تباہ ہوگیا، کئی ہسپتالوں اور طبی مراکز نے بھی اپنے دروازے بند کر لیے ہیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا کہنا ہے کہ تصادم کے آغاز سے اب تک 13 ملین سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، ان میں 2.3 ملین سے زیادہ ایسے ہیں جو ہمسایہ ممالک میں بھاگ کر پناہ گزین بن گئے ہیں۔
اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے کہا ہے کہ لڑائی میں دونوں فریقوں کو مظالم کا ارتکاب کرتے ہوئے دیکھا گیا گیا، ان مظالم میں اجتماعی عصمت دری اور نسلی قتل و غارت گری، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم شامل تھے۔
حالیہ ہفتوں میں تباہ کن موسمی سیلاب نے بحران کو مزید بڑھا دیا، سیلاب میں سوڈان کی 18 گورنریٹس میں سے 12 میں درجنوں افراد ہلاک اور اہم انفراسٹرکچر تباہ ہو گئے، سوڈان میں ہیضے کی وبا بھی تازہ ترین آفت بن گئی ہے۔
سوڈانی وزارت صحت نے جمعہ کے روز بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں اس وبا سے کم از کم 165 افراد ہلاک اور تقریباً 4,200 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ سوڈان جنگ میں 20ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت پر اقوام متحدہ تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گورنرکا وزیراعلی کو خط، صوبائی حقوق کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس کی تجویز