رواں سال کا دوسرا چاند گرہن

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 18ستمبر کو ہو گا

ویب ڈیسک: رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 18ستمبر کو ہو گا، چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا ۔
چاند گرہن کا آغاز صبح 7بج کر 12منٹ پر ہوگا، چاند گرہن 7 بج کر 44 منٹ پرعروج پر پہنچے گا جو 8بج کر 15منٹ تک جاری رہے گا، چاند گرہن کا اختتام 9بج کر 47منٹ پر ہوگا۔
جزوی چاند گرہن امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا۔
واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے، جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا۔
چاند گرہن کبھی جزوی اور کبھی مکمل ہوتا ہے، چاند گرہن کا جزوی یا مکمل ہونا اس کی گردش پر منحصر ہے۔
ناسا کے مطابق چاند گرہن کے دوران چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی کچھ روشنی چاند پر پہنچتی رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد علی خامنہ ای کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی