مستونگ میں مظاہرین کی فائرنگ

مستونگ میں مظاہرین کی فائرنگ سے 3 لیویز اہلکار شہید

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مظاہرین کی فائرنگ سے 3 لیویز اہلکار شہید ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق ایک شخص کی رہائی کے لیے احتجاج کیا جا رہا تھا، اس دوران روڈ کھلوانے کے لیے جانے والی ٹیم پر مظاہرین نے فائرنگ کر دی۔
لیویز حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب