سرحد پار کرنیوالے دہشت گرد کو ہلاک

شمالی وزیرستان: فورسز نے سرحد پار کرنیوالے دہشت گرد کو ہلاک کردیا

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے بارڈر پار کرنے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو ہلاک کردیا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد باڈر پار کرکے اسماعیل خیل کی جانب جارہا تھا ۔
فورسز کی جانب سے بروقت فائرنگ کرکے دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے پاس ایک عدد موبائل فون جس میں افغانی سم کارڈ موجود تھا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے ایک ایم فور گن ،گرنیڈ، پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز