شانگلہ جانے والی گاڑی الٹ گئی

تھاکوٹ سے شانگلہ جانے والی گاڑی الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: تھاکوٹ سے شانگلہ جانے والی گاڑی الٹ گئی، اس حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق تھاکوٹ سے دیدل کلے شانگلہ جانے والی گاڑی کابلگرام پل کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے گاڑی ڈرائيور سے بے قابو ہو کر پہاڑ سے جا ٹکرائی اور اس کے بعد الٹ گئی۔
کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی میڈکل ٹیم بمع ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی،
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ تھاکوٹ سے شانگلہ جانے والی گاڑی الٹ گئی، اس حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ گاڑی کابلگرام پل کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور سے منشیات کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر کو گرفتار کرلیا گیا