راولپنڈی اور کوئٹہ میں موبائل فون

12ربیع الاول پر راولپنڈی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل

ویب ڈیسک: 12ربیع الاول پر راولپنڈی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔
حکام کے مطابق 12ربیع الاول کے موقع پر راولپنڈی میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی، اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ سروس صرف مرکزی جلوس اور ملحقہ علاقوں میں معطل کی گئی ہے۔
راولپنڈی میں 12ربیع الاول کامرکزی جلوس جامع مسجد روڈ سے نکالا جائیگا جو جامع مسجدروڈ، بنی چوک اور سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا مری روڈ پہنچے گا۔ اس دوران سی پی او راولپنڈی اور ڈی سی نے جلوس کے مختلف روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ادھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی 12ربیع الاول کے موقع پرموبائل فون سروس کو معطل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس دن 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس باچا خان چوک سے نکالا جائے گا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پزیر ہوگا۔
اس حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ پر تمام تجارتی مراکز بند کر دیے گئے ہیں۔ 12ربیع الاول پر راولپنڈی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ ارکان کےپیجرز میں دھماکے، 8 شہید، 2ہزار سے زائد زخمی