نبی کریمﷺ کی زندگی

نبی کریمﷺ کی زندگی ہدایت کا بہترین نمونہ ہے، صدر/ وزیراعظم

ویب ڈیسک: جشن عیدمیلادالنبیﷺ پر صدر اور وزیراعظم کی جانب سے بھی خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ کی زندگی ہمارے لئے ہدایت کا بہترین نمونہ ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کی زندگی کو ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دنیا بھر میں امن، بھاری چارے اور محبت کو فروغ دینا ہے، نبی کریمﷺ کی زندگی میں ہر شعبے کے لوگوں کیلئے رہنمائی موجود ہے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ آج ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے، اس لئے آپﷺ کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ بنانا ہمارے لئے نہایت ضروری ہو گیا ہے، نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے ہدایت کا بہترین نمونہ ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے امت مسلمہ کو جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی موقع پر مبارک باد پیش کی۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ نبی پاک ﷺ نے ہمیشہ اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، آج امت مسلمہ کو کئی مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل حضرت محمد مصطیٰ ﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے بتایا کہ ہمیں آج کے مشکل دور میں سیرت طیبہ پیغمبر خدا اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی طرف توجہ دینی چاہئے جو بھوک، افلاس اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں، اور یہی درس ہمیں سردار دو جہاں کی تعلیمات میں ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب