موٹروے کے قریب گاڑی پر فائرنگ

مانسہرہ موٹروے کے قریب گاڑی پر فائرنگ، والد جاں بحق، ماں بیٹا زخمی

ویب ڈیسک: مانسہرہ موٹروے کے قریب گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، اس دوران فائرنگ سے باپ جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوارماں بیٹا زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے شعیب ولد نامعلوم اور دو دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
فاءرنگ کے بعد قاتل ملزمان مقتول کی جواں سالہ بیٹی اور بیٹے کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔
بعدازاں پولیس نے شعیب ولد فضل الرحمان اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
ورثا نے واقعہ کے بعد روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔
ورثا کا واقعہ کے خلاف احتجاح کرتے ہوئے مقتول کی بیٹی اور بیٹے کو فوری بازیاب کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ مانسہرہ موٹروے کے قریب گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، اس دوران فائرنگ سے باپ جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوارماں بیٹا زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت