افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں نے سفارتی

افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں نے سفارتی اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں

ویب ڈیسک: افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں نے سفارتی اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں، پاکستان کے قومی ترانے کے دوران افغان کونسل جنرل اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں نے سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج رحمت العالمین کانفرنس پر انہیں پشاور میں دعوت دی۔
رحمت العالمین کانفرنس میں پاکستان کے قومی ترانے کے دوران افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر اس دوران سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈھٹائی کے ساتھ اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے۔
قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے کہ اس کو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں۔
ماہرین و تجزیہ کاروں نے اس واقعے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے ایسی حرکت خلاف تہذیب قرار دیدی۔
ماہرین نے کہا ہے کہ محکمہ خارجہ کو اس واقع کا نوٹس لینا چاہیے اور سفارت کاری کے اصولوں کی خلاف ورزی پر انہیں ڈیمارش دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے، پاکستان