آئینی ترمیم پرکوئی گفتگو نہیں ہوئی

خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم پرکوئی گفتگو نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم پرکوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے خواجہ آصف کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی نے دسمبر تک رضامندی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
بیرسٹر گوہر کا مزیدکہنا تھا کہ خواجہ آصف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے کسی بھی آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کا نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے ڈرافٹ یا ورکنگ پیپر مانگا ہے تا کہ تفصیلات تو سامنے آئیں، پاکستان تحریک انصاف نیکسی تجویز یا پیکج پر ساتھ دینے کا نہیں کہا۔
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہلے ترمیم کا مسودہ تو دکھائیں،جب مسودہ، تجویز یا پیکج دکھایا نہیں گیا تو رضامندی کی بات درست نہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر