پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست

پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال

ویب ڈیسک: صوبائی دارلحکومت پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، زیادہ تر وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز استعمال ہوئے۔
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواکے 17اضلاع میں رواں سال کے دوران بھتہ خوری کے 98درج مقدمات میں نامزد 242ملزمان میں 99افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق بھتہ خوری کیلئے زیادہ تر فون کالز میں افغانستان کے نمبر استعمال ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ضلع خیبر میں بھتہ خوری میں ملوث 6 ملزمان مارے گئے۔
بھتہ خوری کے سب سے زیادہ 50مقدمات پشاور میں درج ہوئے۔
قبائلی ضلع خیبر میں 11، ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 مقدمات درج کرائے گئے۔
رواں سال ڈی آئی خان میں 41 ملزمان بھتہ خوری میں نامزد، اپر دیر میں 27،خیبر میں 26 ملزمان کو نامزد کیا جا چکا ہے۔
مردان میں بھتہ خوری میں 16،کوہاٹ میں 12ملزمان نامزد کرائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق بھتہ کالز موصول ہونے پر بیشتر لوگ پولیس کو رپورٹ نہیں کرتے ۔

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت