مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ

مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

ویب ڈیسک: مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ ریاست کا ایک اہم ستون کمزور کرنے کا اختیار نہیں رکھتی، ججز تقرری کا عمل سیاست سے پاک ہونا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود، تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق اور سول سوسائٹی کے صدر عبدالہ ملک نے مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر عدالت عالیہ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
سپریم کورٹ میں داءر کی جانے والی درخواست میں وفاقی وزارت قانون اورچاروں صوبوں، سپیکر قومی اسمبلی، سینیٹ، پرنسپل سیکرٹریز، وزیراعظم اور صدر کو فریقین بنایا گیا ہے۔
عدالت عالیہ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قرارداد مقاصد کے تحت عدلیہ کی آزادی پاکستان کے آئین کا بنیادی جز ہے، اس لئے آئینی ترامیم کا نفاذ دونوں ایوانوں سے پاس ہونے کی صورت میں بھی روکا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 238 اور 239 میں ترامیم عدلیہ کی آزادی کو تباہ کردیں گی، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پارلیمنٹ ریاست کا ایک اہم ستون کو کمزور کرنے کا اختیار نہیں رکھتی
درخواست کنندگان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ججز تقرری کا عمل کسی قسم کی بھی سیاست سے پاک ہونا ضروری ہے۔
قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی اور دیگر کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں اراکین پارلیمنٹ کی شمولیت اختیاراتی تقسیم کے منافی، ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع بھی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔
سپریم کورٹ سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو آئین پاکستان کے برخلاف قرار دیا جائے اور وفاقی حکومت کو مجوزہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے روکا جائے۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کابینہ نے وفاقی حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی تھی۔
یاد رہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ ریاست کا ایک اہم ستون کمزور کرنے کا اختیار نہیں رکھتی، ججز تقرری کا عمل سیاست سے پاک ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مذاکرات میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم