جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم

جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہو رہی ہے، ان مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت مجوزہ ترامیم پر قوم کو جواب دے اور یہ مسودہ میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لایا جائے۔
صوبائِی مشیر نے مزید بتایا کہ جعلی حکومت مجوزہ ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہو رہی ہے، اسی لئے عالمی سطح پر بھی اس سلسلے میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اور تو اور مجوزہ ترامیم کا مسودہ اپنے ہی ممبران قومی اسمبلی کو نہیں دکھایا گیا، ان کے اصرار پر انہیں ڈرا دھمکا کر صرف ووٹنگ تک ہی رہنے کا کہا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مناسب ہوگا کہ چیف جسٹس مجوزہ ترامیم پر اپنی پوزیشن واضح کر دیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے ذریعے قانون کی حکمرانی کا گلا گھونٹ دیا جائے گا.
یاد رہے کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہو رہی ہے، ان مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لایا جائے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم تین امپائرز کی توسیع کیلئے ہورہی ہے، عمران خان