صدر مملکت نے دستخط کردیئے

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پردستخط کردیئے

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس پر دستخط کردیئے ۔
آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں اضافہ ہوجائے گا۔
وزارت قانون نے گزشتہ روز آرڈیننس وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو بھجوایا تھا، کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس منظوری دے دی تھی۔
وفاقی کابینہ نے مسودے کی منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے دی اب پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024پر صدر مملکت نے دستخط کردیئے ہیں ۔
آرڈیننس سے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کے مقدمات مقرر کرنے میں اختیار بڑھ جائیں گے۔
آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان، سینئر جج اور چیف جسٹس کا مقررکردہ جج کیس سماعت کے لیے مقررکرے گا۔
اس سے پہلے قانون میں چیف جسٹس اور 2 سینئر ترین ججوں کا 3 رکنی بینچ مقدمات مقرر کرتا تھا، آرڈیننس کے تحت بینچ عوامی اہمیت اور بنیادی انسانی حقوق کومدنظررکھتے ہوئے مقدمات کو دیکھے گا، ہر کیس کو اس کی باری پر سنا جائے گا، جلد مقرر کرنے پر وجہ بتائی جائے گی۔
آرڈیننس کے مطابق ہر کیس اور اپیل کو ریکارڈ کیا جائے گا اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گا جبکہ تمام ریکارڈنگ اورٹرانسکرپٹ عوام کے لیے دستیاب ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر