پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ

پشاورموٹروے ٹول پلازہ سے پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ

ویب ڈیسک: لاہور جلسہ کیلئے پی ٹی آئی کارکنان پشاور موٹروے انٹرچینج پہنچنا شروع ہو گئے، اور رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کی قیادت میں‌ پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ ہو گیا.
ایم پی اے فضل الہی کی قیادت میں قافلہ پہنچ گیا ہے جو اس کے بعد صوابی روانہ ہو گا۔
لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئِی جلسہ کیلئے دیگر ممبران صوبائی اسمبلی و پارٹی عہدیداران کی قیادت میں قافلے بھی موٹروے انٹر چینج سے صوابی روانہ ہوں گے۔
اس کے بعد اسی مقام صوابی سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلہ لاہور کیلئے روانہ ہوگا۔
تین بڑی گاڑیوں پرمشتمل قافلے میں ایک ایم پی ا ے اور کارکنان شامل ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے فضل الہی نے کہا کہ سب سن لے مونچھوں والا دلہا بھائی بھی لاہور آ رہا ہے۔
جلسہ پر روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا کہ یہ جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا چاہیں کر لیں، ہم جلسہ کر کے دکھائیں گے، میرے پاس بڑی گاڑیاں ہیں، بس ہم چلے گئے، اللہ حافظ ۔
لاہور جلسہ کیلئے پی ٹی آئی کارکنان پشاور موٹروے انٹرچینج پہنچنا شروع ہو گئے، اور رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کی قیادت میں‌ پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ ہو گیا.
یاد رہے کہ آج لاہور میں‌تحریک انصاف پاور شو کا مظاہرہ کرے گی جس کیلئے تمام تر تیاریاں‌مکمل کر لی گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف