ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے

بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے، مینا خان

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر مینا خان نے کہا ہے کہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے کرینز اور نجی گاڑیاں بک کی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا عملہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی کی عوام کو جلسہ میں شرکت کی دعوت
مشیر صحت خیبر پختون خوا احتشام علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو لاہور جلسہ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ پی کے 61 کے عوام کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں، آج 21 ستمبر کو اپنے حجرہ سے قافلہ کی شکل میں جلسہ کے لئے روانہ ہپونگے۔
احتشام علی نے مزید کہا کہ ہمارا قافلہ راستے میں وزیراعلیٰ کے مرکزی قافلہ میں شامل ہوگا، میرے حلقہ سمیت صوبہ کے عوام جلسہ میں بھرپور شرکت کریں۔
صوبائِی وزیر نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ آئندہ نسلوں کے لئے لڑ رہے ہیں، ملک پر قابض لوگوں سے ملک کو آزادی دلائیں گے۔
3 سے 6 بجے تک جلسے کا وقت دینا مذاق ہے؟،ظاہر شاہ طورو
وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ 3 سے 6 بجے تک جلسے کا وقت دینا مذاق ہے؟، یہ سیاسی جلسہ ہے، وقت کی اونچ نیچ ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جعلی حکومت ایک بار پھر انتشار پھیلانے کی کوشش میں ہے، ہمارے پرامن جلسے کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر کسی صورت شیلنگ یا لاٹھی چارج بردداشت نہیں کرینگے، ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارا جلسہ پر امن ہوگا۔
صوبائِی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلی ہزاروں کارکنوں پر مشتمل قافلے کی قیادت کریں گے، بڑی سیاسی جماعت کو 3 گھنٹے کا وقت دینا جعلی حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔
دوسری جانب وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے ہدایت پر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، وزیراعلی کے معاون خصوصی سہیل آفریدی اور ایم این اے شاہد خٹک نے صوابی کے مقام پہ انتظامات کا جائزہ لیا۔
مینا خان آفریدی نے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں، ان شاءاللّٰہ ایک عظیم الشان قافلے کے ساتھ خیبرپختونخوا کے عوام جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے۔
یاد رہے کہ صوبائی وزیر مینا خان نے کہا ہے کہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے کرینز اور نجی گاڑیاں بک کی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں:  پیجرز معاملہ بلغاریا اور ناروے تک پھیل گیا