ایران کوئلے کی کان میں دھماکہ

ایران : کوئلے کی کان میں دھماکہ ،30کان کن ہلاک

ویب ڈیسک: ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا ہے جس سے 30کان کن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا۔
دھماکہ گزشتہ رات 9بجے کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا ۔
خوفناک دھماکے کے نتیجے میں اب تک 30افراد کی ہلاکت اور 17 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان کے ان دو بلاکس میں 69 افراد موجود تھے جن میں سے 24 تاحال لاپتہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں میں تاخیر سے کنفیوژن بڑھتا جا رہا ہے، بیرسٹر علی ظفر