کرم میں ایک بار پھر جھڑپیں

کرم میں ایک بار پھر جھڑپیں :6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں جھڑپیں ایک بار پھر شروع ہو گئیں ، گزشتہ رات سے جاری شدید فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ خارکلی،بالش خیل،میروکس اور سنگینی میں مخالف قبائل کے درمیان گزشتہ رات سے شدید لڑائی جاری ہے ۔
لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیاجارہا ہے جبکہ صدہ شہرپر قفے وقفے سے میزائل اور مارٹر گولے داغنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
اب تک آنے والی اطلاعات کے مطابق جاری جھڑپوں میں 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری