باجوڑ میں پولیس اہلکار قتل

باجوڑ میں دیرینہ دشمنی پر پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: باجوڑ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا ۔
ڈی ایس پی عبدالعزیز کے مطابق واقعہ تحصیل برنگ کے علاقہ سولئی میں پیش آیا جہاں حضرت عمر نامی شخص نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار اسلام خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
ڈی ایس پی کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی