عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی

یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیدیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیاہے ۔
یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنے دور میں اسرائیل مخالف بیان دینے کے باوجود اسرائیل سے بہتر تعلقات کے اشارے دیتے رہے۔
اخبار کے مطابق عمران خان اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاستدان ہیں اور ان کی انتخابات میں کامیابی پاک اسرائیل تعلقات کاازسرنوجائزہ لینے کاموقع ہے۔
آرٹیکل میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل دوست خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک فوائد ہیں لیکن پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ سے مزاحمت کا سامنا ہے۔
فوجی اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصہ اسرائیل کیساتھ تعلقات کومعمول پر آنے سے روکا اس لیے اسرائیل سے تعلقات کے لیے پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہوگا کیونکہ عمران خان اسرائیل کے حمایتی اور اسٹیبلشمنٹ و سیاسی قیادت کے مخالف ہیں۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل سے تعلقات میں عمران خان کا کردار کلیدی ہو گا کیونکہ وہ عوامی رائے اور فوجی پالیسی تبدیل کرنے میں کردار اداکر سکتے ہیں ۔
آرٹیکل میں مزید لکھا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہائوس میں واپسی پاک اسرائیل تعلقات کی بحالی تیزکر سکتی ہے اور ٹرمپ انتظامیہ سفارتی، معاشی فوائد سے پاکستان جیسے ممالک کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔
آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان کو اہم اقتصادی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، اسرائیل سے تعلقات سے پاکستان کو زراعت، سائبر سکیورٹی، دفاع اور مالی سرمایہ کاری جیسے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے، مینا خان