انڈیکس کی اونچی اڑان

سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس کی اونچی اڑان

ویب ڈیسک: سٹاک ایکسچینج میں تیزی اور مثبت رجحان دیکھا جانے لگا ہے، کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس میں اضافہ ہوا۔
کاروبار کےآغاز پر 100 انڈیکس 82 ہزار 353 پوائنٹ تھا تاہم کاروبار کے دوران انڈیکس میں 279 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یوں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 463 پوائنٹس پر جا پہنچے۔
گزشتہ ہفتے آخری کاروباری دن پر 100 انڈیکس 615 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اب ایک بار پھر سے سٹاک ایکسچینج میں تیزی اور مثبت رجحان دیکھا جانے لگا ہے، کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل