عراقی گروہ نے اسرائیل پر ڈرون

عراقی گروہ نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیے

ویب ڈیسک: اسرائیل اور لبنان کے مابین جاری کشیدیگی میں عراق کی انٹری، حالیہ جنگی صورتحال کے دوران عراقی گروہ نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیے۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی میں عراقی گروہ بھی شامل ہو گیا۔ عراقی گروپ آئی آر آئی نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیے۔
عراقی گروپ کے حملے کی تصدیق اسرائیلی فوج نے کر دی۔
ادھر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حزب اللّٰہ نے نئے اور دور تک مار کرنے والے میزائلوں کا پہلی بار استعمال کیا ہے۔
اس کے علاوہ یمن کے حوثی گروپ نے بھی اسرائیل پر میزائلوں سے حملوں کا اعلان کیا ہے، حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفہ پر 85 راکٹ حملے کیے گئے، راکٹ حملوں سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ ان حملوں سے اسرائیل کو بھاری نقصان ہوا۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے مابین جاری کشیدیگی میں عراق نے بھی انٹری دیدی، حالیہ جنگی صورتحال کے دوران عراقی گروہ نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیے۔

مزید پڑھیں:  13امتحانی مراکز پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 42ہزار طلبہ شریک