جسٹس امین و جسٹس نعیم

جسٹس امین و جسٹس نعیم کا اکثریتی فیصلے سے اختلاف مناسب نہیں، تفصیلی فیصلہ

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا. جسٹس امین و جسٹس نعیم کا اکثریتی فیصلے سے اختلاف مناسب نہیں.
سپریم کورٹ میں اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کے تفصیلی فیصلے میں دو ججز کے اختلافی نوٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان نے 12 جولائی کے اکثریتی فیصلے کو آئین سے متصادم قرار دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اکثریتی ججز کے فیصلے سے جس انداز میں دو ججز نے اختلاف کا اظہار کیا وہ مناسب نہیں۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر کا عمل سپریم کورٹ کے ججز کے منصب کے منافی ہے۔
یاد رہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا. جسٹس امین و جسٹس نعیم کا اکثریتی فیصلے سے اختلاف مناسب نہیں.

مزید پڑھیں:  لبنان: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد31تک پہنچ گئی