کار کی ٹکر سے تین بچیاں جاں بحق

ضلع خیبر میں موٹر کار کی ٹکر سے تین بچیاں جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے تین بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے ضلع خیبر کے بازار ذخہ خیل میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر کار نے تین بچیوں کو کچل ڈالا ۔
تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے تینوں بچیاں موقع پر جاں بحق ہو گئیں ۔
مرنے والی بچیوں میں 2بہنیں بھی شامل ہیں ۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی نعشوں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔

مزید پڑھیں:  فضل الرحمان سے سنا تھا عمران خان اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہے، احسن اقبال