ڈالر 10پیسے سستا ،پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی

ویب ڈیسک: انٹر بینک میں روپے کی قیمت مستحکم ہونے کے بعد ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی دیکھی گئی ۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی جس کے نتیجے میں قیمت 277اعشاریہ 77روپے ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس 88پوائنٹس بڑھنے کے بعد 81ہزارکا اضافہ ہوا ۔
کاروبارکے دوران انڈیکس 81ہزار 938پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران زبردست تیزی رہی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج