راولپنڈی میں جلسے کیلئے درخواست

پی ٹی آئی نےراولپنڈی میں جلسے کیلئے درخواست دیدی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) 28ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے ۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چودھری امیر افضل اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری جنرل نے وکلا ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پرامن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے۔
مطالبہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیا جائے گا لہٰذا این او سی جاری کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی جلسے کیلئے لیاقت باغ اور بھاٹہ چوک کے مقامات تجویز کئے گئے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر آفس نے جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست وصول کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کاآپریشن،دہشت گرد ہلاک